ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں چرچ روڈ کی درستگی کے لئے منڈلی کے عوام کا احتجاج : اجازت کے بغیر ریلی نکالنے پر کیس درج

بھٹکل میں چرچ روڈ کی درستگی کے لئے منڈلی کے عوام کا احتجاج : اجازت کے بغیر ریلی نکالنے پر کیس درج

Tue, 29 Nov 2016 19:25:07    S.O. News Service

بھٹکل:30/نومبر (ایس او نیوز)تعلقہ کے منڈلی  چرچ روڈ کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقہ کے عوام نے احتجاجی ریلی کے ذریعے بھٹکل اے سی دفترکا گھیراؤ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی، جس پر پولس نے اجازت کے بغیر ریلی کا اہتمام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجیوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

منگل کو علاقہ کے سیکڑوں عوام شہر کے سرکٹ ہاؤس میں جمع ہوکر پنچایت اور عوامی نمائندوں کے خلاف نعرہ بازی کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ  ہرروز سیکڑوں لوگ منڈلی چرچ روڈ سے گزرتے ہیں، روڈ بے حد خراب ہونے اور جابجا گڈھے پڑنے سے اسکولی بچے ، معمر اور بزرگ لوگوں کو سڑک پر چلنا بہت دشوار ہوگیا ہے، سواری کا گزرنا محال ہے ، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر توجہ دے کر ضلع پنچایت کی امداد سے سڑک کو درست کریں، احتجاجیوں نےمتعلقہ محکمہ کے افسران کو سڑک کی درستگی کے لئے حکم دینے کا مطالبہ کیا۔ منجوناتھ شنیار نائک، کمار نائک، تمپانائک، واسو ایرپا نائک احتجاج کی قیادت کررہے تھے۔

7احتجاجیوں کے خلاف کیس درج : بغیر کسی پیشگی اجازت و منظوری کے سیکڑوں لوگ جمع ہوکر احتجاجی ریلی نکالنے کے علاوہ اے سی دفتر کا گھیراؤ کرنے پر پولس نے 7 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت منجوناتھ شنیارنائک، مہیندر شنیارنائک، سنتوش ناگپا نائک، راجیش گوند نائک، بھرت کوپیا نائک، پرشوتم نائک ، پرشانت نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جب احتجاجیاےسی دفتر کے مین دروازے پر کھڑے ہوکر نعرہ بازی شروع کی تو پولس جائے وقوع پر پہنچ کراُنہیں اپنی تحویل میں لے لیا اورپولس تھانہ لے گئی ۔اطلاع پاتے ہی بی جے پی کے کرشنانائک، سنیل بی نائک پولس تھانہ پہنچ کر ملزمان کو رہا کرنے کی اپیل کی ۔

بھٹکل میں سرکاری دفاتر پر گھسنا، ہنگامہ کرنا، گھیراؤ کرنا یہاں تک کہ پولس کی اجازت کے بغیر ہی نیشنل ہائی وے کو اچانک بلاک کرناعام ہوتا جارہاہےاور بالخصوص شدت پسند تنظیموں کی یہ ایک عادت سی بنتی جارہی ہے، جس سے عوامی امن میں خلل ہورہاہے اس پس منظر لوگوں کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظمیں جب اس طرح کی حرکت کرتی ہیں تو پولس کوئی کاروائی نہیں کرتی، مگر عوام لوگ جب اس طرح کی کوشش کرتے ہیں تو پولس فوری حرکت میں آجاتی ہے۔


Share: